'ڈان 3' میں شاہ رخ کی جگہ رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے

Published On 19 May,2023 09:23 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔

’ڈان 3‘ کے متعلق تازہ پیشرفت سامنے آتے ہی یہ فلمی شائقین میں یہ تجسس پھیل گیا کہ سیریز کی نئی فلم میں مرکزی کردار کون ادا کریں گے، سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔

اب فلم کے حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ بالی اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان 3‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 

Advertisement