گھر والے مجھے میوزک انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتے تھے: شفقت امانت علی

گھر والے مجھے میوزک انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتے تھے: شفقت امانت علی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت امانت علی نے کہا کہ ان کے بڑوں کی خواہش تھی کہ وہ کسٹم میں نوکری کریں، پولیس کو جوائن کریں یا کسی اور پروفیشن کا حصہ بنیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والوں کا خیال تھا کہ میں میوزک میں اچھا نہیں ہوں، اس کے باوجود میں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، ایسا نہیں کہ میں گھر والوں سے باغی تھا مگر میرے اندر یہ تھا کہ میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔