بھارتی اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت کی لاش کمرے سے برآمد

بھارتی اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت کی لاش کمرے سے برآمد

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی شہر کے اندھیری اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے ملی ہے،اداکار کے دوست نے بلڈنگ چوکیدار کے ساتھ ادیتیہ سنگھ کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے، ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’ سپلٹس ولا‘ میں شرکت کے بعد ادیتیہ سنگھ پورے انڈیا میں مشہور ہوگئے تھے۔