ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بچے کی پیدائش کے بعد 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر کے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی رئیلیٹی شو "بگ باس سیزن 7 "کی فاتح، 39 سالہ گوہر خان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی گئی جس میں گوہر خان نے اپنی مِرر سیلفی شیئر کی۔
اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر لیا ہے، اب بس 6 کلو مزید کم کرنا باقی رہ گیا ہے۔
گوہر خان کا سٹوری کو شیئر کرنا ہی تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے خوب شیئر کیا گیا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
گوہر خان کے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کرنے پر وزن کم کرنے کے خواہشمند انٹرنیٹ صارفین گوہر خان سے ڈائیٹ پلان اور اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کا طریقہ کار پوچھ رہے ہیں۔