یوم آزادی پر آئی ایس پی آر نے 2 ملی نغمے جاری کردیئے

یوم آزادی پر آئی ایس پی آر نے 2 ملی نغمے جاری کردیئے

76 ویں یوم آزادی کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

اس موقع کی مناسبت سے پاک فوج نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2 مختلف ملی نغمے ’جان کی قیمت‘ اور ’توجان وطن‘ جاری کئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملی نغمہ ’جان کی قیمت‘ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے جسے آزادی کی راہ، وطن کے دفاع اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسرا گانا ’توجان وطن‘ گلوکار کامران اللہ خان کی آواز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی قوم کی وطن عزیز سے ولہانا محبت کا ذکر کیا گیا ہے کہ قوم ہر حال میں اپنے وطن عزیز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔