بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار

Published On 14 September,2023 12:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی فلموں کی نامور اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانیوں سے کھل کر محبت کا اظہار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر آج کل ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پنجابی فلموں کی ٹاپ اداکارہ سونم باجوہ ایک تقریب میں موجود ہیں جس کی میزبانی آرجے طیب عرشمان کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران میزبان نے سونم باجوہ سے سوال کیا کہ ان کے کئی مداح سرحد پار بھی موجود ہیں جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں انہیں کیا پیغام دینا چاہیں گی؟

 

سونم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ سرحد پار جو مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سونم پاکستان آنے کا ارادہ، فواد خان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں اور تو اور یہ کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کے حسن و اداکاری کی بھی تعریف کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔