مالی خود انحصاری خواتین کو درست فیصلہ کرنے کا حوصلہ دیتی ہے: زینت امان

Published On 16 September,2023 03:44 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے تمام خواتین کو مالی و معاشی اعتبار سے خود مختار ہونے پر زور دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینت امان نے ایک چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیے کیونکہ خودانحصاری انہیں اپنے لئے صحیح فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب خواتین کے پاس مالی وسائل اور مواقع ہوتے ہیں تو وہ تمام تر رکاوٹوں پر قابو پا سکتی ہیں، اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتی ہیں اور اپنے مقاصد و خوابوں کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھا سکتی ہیں، اس طرح وہ اپنے ایک نئے اور بہترین ورژن میں ڈھل جاتی ہیں۔