بالی وڈ سٹار ٹائیگر شیروف کی نئی فلم 'گناپاتھ' کا پوسٹر جاری

Published On 18 September,2023 10:13 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شیروف کی نئی فلم 'گناپاتھ : اے ہیرو از بورن' کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور کریتی سینان بھی نظر آئیں گی، ’گناپاتھ : اے ہیرو از بورن‘ کے ساتھ کریتی سینان اور ٹائیگر شیروف نو برس بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔

مداح نئی فلم میں اداکار کے ایکشن دیکھنے کے منتظر ہیں اور نئے پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی، فلم رواں برس 20 اکتوبر کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناذا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔