عالیہ بھٹ اور منوج باجپائی نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز جیت لیے

Published On 27 November,2023 07:57 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکارہ عالیہ بھٹ اور منوج باجپائی نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ میں بہترین اداکاری کے ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

عالیہ بھٹ کو ویب اورجنل فلم کے تحت نیٹ فلکس میں ان کی ڈیبیو فلم ’ڈارلنگ‘ پر بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ منوج باجپائی نے نیٹ فلکس کے کورٹ روم ڈرامہ فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیتا۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی ویب سیریز کہرا، سکوپ، مونیکا : او مائے ڈارلنگ اور گل موہر کو بھی بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیتنے والوں میں وجے ورما بھی شامل تھے جنہیں کرائم سیریز ’دھاڑ‘ پر اپنی شاندار پرفارمنس سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ 

Advertisement