ہانیہ عامر کے دبئی میں سیر سپاٹے، اداکارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 30 November,2023 10:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دبئی میں سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ہانیہ کے بازو پر بنے ٹیٹو پر ملا جلا ردعمل بھی سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی سے ہانیہ عامر نے اپنی جو تصاویر شیئر کیں ان میں مداحوں نے ایک تبدیلی کو محسوس کیا، اداکارہ کے بازو پر The Powerpuff Girls کے ایک کردار “Bubbles” کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔

ٹیٹو بنوانے کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے تقسیم نظر آئے ہیں کچھ ستائش میں تعریفوں کے پُل باندھتے ہیں تو کسی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کایہ انداز بالکل نہیں بھاتا، جیسے ہی انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کیں، کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کے بازو پر بنے ٹیٹو پر بحث شروع ہوگئی ۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کو ان فالو ہی کردیا ایک اور صارف نے ٹیٹو بنوانے کے اس شوق کو مغربی ثقافت سے مرعوبیت کو قرار دیا تو کسی نے اس کام کے درست یا غلط ہونے پر ہی سوال اُٹھا دیئے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے مثبت یا منفی کمنٹس پر کبھی ناراض نہیں ہوتیں وہ کہتی ہیں کہ سب کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے ،تاہم یہ تنقید مہذب انداز میں کی جائے تو اچھی لگتی ہے۔ 

Advertisement