بھارتی اداکارہ ریم شیخ ، وہاج علی پر دل ہار بیٹھیں

Published On 11 February,2024 05:48 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ پاکستانی اداکار وہاج علی پر دل ہار بیٹھیں۔

حال ہی میں اداکارہ ریم شیخ ایک بھارتی ٹی وی شو میں دیگر بھارتی اداکاروں کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں شریک ہوئیں۔

شو کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں ریم شیخ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس میں پاکستان جانا چاہوں گی یا پھر وہاج مجھ سے ملنے بھارت آجائیں کیونکہ میں وہاج علی سے بہت پیار کرتی ہوں۔

انہوں نے وہاج سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں۔