منال خان نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Published On 12 February,2024 12:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے بیٹے حسن اکرام کی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے "حسن اکرام" کی پیدائش کو تین ماہ ہو گئے ہیں، اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کو اٹھا رکھا ہے جبکہ تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ "اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں"۔

اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کچھ مداحوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور دیگر مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یکم نومبر 2023 کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔