کالے ملبوسات میں درفشاں کے قیامت ڈھاتے لکس

Published On 30 March,2024 09:18 am

لاہور: (ویب ڈیسک) خئی،عشق مرشد، جرم اور کیسی تیری خود غرضی جیسے ڈراموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبصورت اداکارہ درفشاں سلیم بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘دل ربا‘ میں ایک سپورٹنگ رول سے کیا، حال ہی میں ڈرامہ سیریل "خئی اور عشق مرشد" میں جاندار اداکاری کرنے والی درفشاں کے ہر سو چرچے ہو رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل خئی میں "زمدا" کا کردار ادا کرنے والی درفشاں نے چنار خان کے پورے خاندان کا خئی کر کے اپنے باپ اور بھائی کا بدلہ پورا کرلیا اور اس اختتام سے مداح خاصے مطمئن نظر آئے۔

خوبصورت اداکارہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو انہیں وہاں 38 لاکھ سے زائد مداح فالو کرتے ہیں، مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے در فشاں انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی دلکش لکس سے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا پسندیدہ رنگ سیاہ ہے کیونکہ ہر اہم موقع پر انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے جو انکی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیتا ہے۔

کالے ملبوسات میں انکی کچھ دلکش تصاویر آپ بھی دیکھیں۔