نوال سعید کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا

Published On 01 April,2024 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی نئی دلکش تصاویر نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے سی گرین رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گراتی نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ اداکارہ نوال سعید کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں خوب تعریفیں کررہے ہیں۔