نیو یارک :(ویب ڈیسک ) معروف امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے انفلوئنزا اے کا شکار ہونے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بعد ان کی کزن اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی طبیعت ناساز ہے۔
حال ہی میں نک جونس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور سٹیج پرفارمنس نہ دینے پر ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس دینے کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، کچھ دن قبل جب میں نیند سے بیدار ہوا تو میرے گلے میں خراش محسوس ہوئی، میری آواز بند ہوگئی اور مجھے پسینے آنے لگے، گزشتہ دو دنوں سے میری طبیعت مسلسل خراب ہو رہی ہے، گزشتہ روز میں مکمل بستر پر تھا، جسم میں درد، گلے کی سوزش اور کھانسی ہو رہی ہے۔
واضح رہے نک جونس گانا لکھنے والا اور امریکی اداکار ہیں ، جونس نے سات سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کیا اور اپنا پہلا سنگل 2002 میں ریلیز کیا، جس نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔