لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی "میٹ گالا" میں عالیہ بھٹ کی لُک پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
گزشتہ دنوں امریکا میں سجنے والے "میٹ گالا" میں عالیہ بھٹ نے دلکش لُک اپنا کر انٹری دی اور فیشن کے متوالوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے موقع پر لی گئی اپنی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑھی پہن کر شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی، تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔