کنزہ ہاشمی کی میرون جوڑے میں دلکش اداؤں پر شاعری کا تڑکا

Published On 10 June,2024 06:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی میرون جوڑے میں دلکش اداؤں پر شاعری کے تڑکے نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر دلکش تصاویر اور ویڈیوز جاری کرکے مداحوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے میرون رنگ کا جوڑا زیب تن رکھا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کھلی زلفوں کے ساتھ مختلف ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں معروف شاعر جون ایلیا کی شاعری کے بول سنائی دے رہے ہیں۔

جہاں اس ویڈیو میں کنزہ ہاشمی کے ناز و انداز قابلِ دید ہیں وہیں اس ویڈیو پر لگائی گئی آڈیو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مداح بیک گراؤنڈ میں لگی آڈیو شاعری کی بھی کُھل کر تعریف کر رہے ہیں۔