جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار، ہسپتال منتقل

جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار، ہسپتال منتقل

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جھانوی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔

جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔

اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔