ہنی ٹریپ کیس: عدالت کا خلیل الرحمان کو گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم

ہنی ٹریپ کیس: عدالت کا خلیل الرحمان کو گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کی سپرداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پولیس کو گاڑی کی رجسٹریشن بک خلیل الرحمان قمر کو دینے کا حکم دے دیا، مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے مدعی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔ 

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے۔