ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا: حریم فاروق

ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا: حریم فاروق

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ حریم فاروق نے انٹرویو میں ایک سوال پر جواب دیا کہ ہمارے معاشرے میں تقریباً ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔

اداکارہ کے مطابق مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، دوسری شادی سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن دھوکا دے کر شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔

حریم فاروق نے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں بھی یہی ہو رہا ہے مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں جس کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں۔