ممبئی: (ویب ڈیسک) 2015 میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیسز پر گرفتار ہونے والے سوکیش چندرا شیکھر نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے ان پر بیتنے والی ہر مشکل پر معافی مانگی لی ۔
جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم فاتح کی ریلیز سے قبل انھیں لکھے گئے ایک اور خط میں سوکیش چندرا شیکھر نے جیکولین کو مختلف پیار بھرے ناموں سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا: 2025 نواں سال ہے اور یہ ہمارا سال ہے۔
اس سال میں آپ سے اپنی محبت کا ثبوت دوں گا اور ہماری محبت کےلیے اس دنیا کے سامنے ایک بڑا سرپرائز بھی دوں گا، جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں جنونی ہوں لیکن ہماری محبت بہت شدید ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیسز میں ملوث ہونے پر سوکیش چندرا گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس کے جرائم کی تفتیش کے دوران جیکولیں فرنینڈس کا نام بھی آیا تھا۔
جس پر اس نے تفتیشی حکام کو بتایا تھا کہ وہ جیکولین کے ساتھ ڈیٹنگ کرتا رہا ہے، جبکہ ان کی لیک ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی جانتے ہیں۔
تاہم جیکولین کا کہنا ہے کہ سوکیش نے اسے بتایا تھا کہ وہ ایک قانون پسند بزنس مین ہے اور اب وہ اسے دھمکانے کےلیے مختلف طریقے اختیار کر رہا ہے۔