میرے مداحوں کی فہرست طویل، ٹاپ پر اسامہ بن لادن تھے: الکا یاگنک

میرے مداحوں کی فہرست طویل، ٹاپ پر اسامہ بن لادن تھے: الکا یاگنک

بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔

خیال رہے کہ 2011ء میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے، ان میں الکا یاگنک کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی، جس کے بعد سے تاحال الکا یاگنک کو مختلف انٹرویوز میں اسامہ بن لادن سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔