تفریح
خلاصہ
- کراچی: ( ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ ویڈیو پاکستانی معروف اداکار عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے دکھائی دیے تھے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کا دوستانہ اور بے تکلف انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رائے سامنے آئیں۔
کچھ صارفین نے اس رویے کو نارمل اور شوبز انڈسٹری کے لیے عام قرار دیا جبکہ بعض افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ایک شادی شدہ شخص ہیں اس لیے انہیں اس قسم کی بے تکلفی زیب نہین دیتی۔
چند صارفین نے اداکارہ اقراء عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے۔