تفریح
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) مزاحیہ انداز میں گلوکاری کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بُوہے باریاں ہیں جو کہ حدیقہ کیانی کا گایا ہوا ایک گیت ہے، چاہت نے اپنے گانے کی ویڈیو یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی اس نئی پیشکش پر طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کا واحد گلوکار ہے جس کے بول، موسیقی، ویڈیو، انداز اور تال کا ہر حصہ اپنی اپنی سمت میں جا رہا ہے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کر رہا ہے، ایسا ٹیلنٹ اور سکرین کی موجودگی کسی میں نہیں ہو سکتی۔