ایشوریا رائے کا شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام، طلاق کی خبریں بے بنیاد ثابت

ایشوریا رائے کا شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام، طلاق کی خبریں بے بنیاد ثابت

سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے ابھیشک کے بچپن کی تصویر لگائی اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ پیارے بےبی پاپا کو 50 سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں۔


سوشل میڈیا پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہی ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں پوسٹ کی اور کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے۔

مداحوں نے ان کے پیغام کو سراہا اور جوڑے کو مبارک باد بھی دی۔اسی طرح کئی مداحوں نے لکھا کہ پرفیکٹ جوڑا ہے اور یہ حقیقی پیار چھلک رہا ہے ۔

سابق مس ورلڈ ایشوریا کے مداحوں نے ابھیشک بچن کو بھی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور ایشوریا کے پیغام کو دل کو چھولینے والا قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی اور شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں بھی کیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔