علی ظفر کا ہتک عزت کیس کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

علی ظفر کا ہتک عزت کیس کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

اپنے بیان میں علی ظفر نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں اور ان تمام لوگوں کا بھی جنہوں نے میری زندگی کے مشکل لمحات میں میرا اور سچ کا ساتھ دیا، آخرکار انصاف ہو گیا ہے، میرے لیے یہ فتح نہیں صرف عاجزی اور شکرگزاری کے لمحات ہیں۔

اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں کسی کیلئے کوئی بدگمانی نہیں رکھتا، میرے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے، دعا کرتا ہوں کہ ہم سب وقار اور امن کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔