مونی رائے اور سوراج نمبیار نے علیحدگی کا اعلان کردیا

مونی رائے اور سوراج نمبیار نے علیحدگی کا اعلان کردیا

دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو ’نجی اور خوش اسلوبی‘ سے طے کرنا چاہتے ہیں اور عوام و میڈیا سے پرائیویسی اور عزت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔

مونی اور سوراج نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بارے میں ’جھوٹی کہانیاں اور من گھڑت بیانیے‘ زیر گردش ہیں جو حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے سوچ سمجھ کر اپنی ذاتی ترجیحات پر غور کیا اور علیحدہ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس مرحلے کو نجی طور پر اور باہمی احترام کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں۔‘

اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں مستقبل میں اپنی دوستی کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مونی نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز رہنے کی اپیل بھی کی۔