تفریح
خلاصہ
- ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم کنگ میں شاہ رخ خان کی جانب سے کاسٹ کیے جانے پر کہا کہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو کبھی کسی کام کیلئے انکار نہیں کر سکتا۔
اسی طرح ایک انٹرویو کے دوران ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ایک بار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مجھے نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز کیلئے فون کیا، تو میں نے کہانی سنے بغیر ہامی بھر لی۔
ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ آریان مجھے کہانی سنانا چاہ رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں سننا، تمہیں مجھ سے 2 دن جو بھی کام کروانا ہے کروا لو۔
اداکار نے اپنے اس عمل کی وجہ بتاتے ہوئے آریان خان سے کہا کہ میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں تمہارے والد، تم سے اور تمہاری پوری فیملی سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔