تفریح
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی کاشف ضمیر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ 94 ہزار روپے وصول کیے۔
ایف آئی آر کے مطابق اس معاملے میں فراڈ کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ گلبرگ اور ایف آئی اے میں زیر کارروائی ہے۔
مدعی کا الزام ہے کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ فون پر گالیاں دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔