تفریح
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پانچ دہائیوں تک شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی ذہین طاہرہ کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے، مگر ان کی یادیں اور فن آج بھی زندہ ہے۔
ذہین طاہرہ نے ساٹھ کی دہائی میں پی ٹی وی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، انہوں نے خدا کی بستی، عروسہ اور دیس پردیس جیسے شاہکار ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔
ڈرامے وارث میں ان کی جاندار اداکاری کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ذہین طاہرہ ٹی وی سکرین پر ماں، دادی اور نانی کے شفیق اور روایتی کرداروں کی پہچان تھیں۔
فن کی دنیا میں بہترین خدمات پر حکومت پاکستان نے ذہین طاہرہ کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا، 9 جولائی دو ہزار انیس کو وہ کراچی میں انتقال کر گئی تھیں، ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔