تفریح
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی ننھی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا اور ساتھ ہی اس کا نام بھی ظاہر کر دیا۔
اقرا عزیز نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اس سے قبل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم اُس وقت انہوں نے بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔