مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مہر بانو نے چند سال قبل ڈراموں اور فلموں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز اور بے باک سکرین پریزنس کے باعث اپنی پہچان بنائی۔

اداکارہ ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں، جہاں انہوں نے تفریح کے دوران ایک ایسی ریل بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ریل میں مہر بانو نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔

ویڈیو کو پاکستانی نیوز رپورٹنگ کے انداز میں فلمایا گیا، جس میں مہر بانو ایک چٹان پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہلِ خانہ کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ویڈیو میں ایسا تاثر دیا گیا ہے جیسے دورانِ سفر مہر بانو کی موت واقع ہو گئی ہو اور ان کے اہلِ خانہ کی چھٹیاں بھی اس افسوس ناک واقعے کے باعث خراب ہو گئی ہوں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دینے کے بجائے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔