ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی

ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی

عابد علی 17 مارچ 1952ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان سے اپنے فن کا سفر شروع کیا اور جلد ہی پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور کے ایک عظیم ترین اداکار بن کر ابھرے۔

پی ٹی وی کے شاہکار ڈرامے وارث میں فتح خان کا لا فانی کردار ہو یا دشت اور دیار دل جیسی شاندار پیشکش، عابد علی نے ہر کردار میں اپنی بے مثال اداکاری سے روح پھونک دی، ان کی گرجدار آواز، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور باوقار شخصیت نے انہیں مداحوں کے دلوں کا بادشاہ بنا دیا۔

عابد علی کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1985ء میں اعلیٰ ترین اعزاز صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی دیا، 5 ستمبر 2019ء کو کراچی میں فن کی دنیا کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔

عابد علی آج ہم میں نہیں، لیکن ان کی یادیں اور ان کے ادا کردہ لازوال کردار پاکستانی ڈرامے کی تاریخ کا سنہرا باب بن کر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔