تفریح
خلاصہ
- سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے دو افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1335/26 میں نامزد دونوں ملزمان کو تیسری پیشی پر سخت سکیورٹی حصار میں عدالت پیش کیا۔
ڈسکہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ امانت علی نے سماعت کے بعد ملزم مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
دونوں بھائیوں کا مجموعی طور پر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی احکامات پر پولیس نے دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا۔