شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی خبریں غلط بے بنیاد ہیں: رانا ثناء

Published On 31 July,2021 03:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر قانون پنجاب و لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پریزائیڈنگ افسروں کو خریدا گیا، ایسے پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے، جو تحریک انصاف کے سپورٹرز تھے، تاریخ میں پہلی بار دیکھا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ ہوئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب نے آٹا، چینی اور ادویات چوروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز انتقام کو پہنچ رہے ہیں۔

قبل ازیں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 15 کلو منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش ہوئے، شریک ملزم کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement