جعلی معلومات کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹویٹر نے بڑا فیصلہ کر لیا

جعلی معلومات کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹویٹر نے بڑا فیصلہ کر لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اقدام کے تحت خبر رساں ایجنسیاں ٹویٹر کو ایسے واقعات کے حوالے سے مزید مواد اور پس منظر بارے معلومات فراہم کریں گی جس سے بڑی تعداد میں ٹویٹس جنم لیتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے امید ظاہر کی کہ شراکت داری سے لوگوں کو متنازع اور حساس معاملات بارے مصدقہ اور قابل بھروسہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس نئے پروگرام سے ٹویٹر پرقابل بھروسہ مواد پر بات چیت کے تناظر میں صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس میں تیزی لائی جائے گی اور رائٹرز اور اے پی ٹویٹر کی طرف سے حاصل کردہ مواد سے معلومات کے مصدقہ ہونے میں مزید مدد ملے گی۔