لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی سکواڈ سے متعلق ناراضگی والی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔
خیال رہے کہ چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے پیر کے روز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ہوم سیریز کے علاوہ ورلڈ کپ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
15 اراکین پر مشتمل اسکواڈ کئی اعتراضات اٹھے اور ناقدین نے اسے پرفارم نہ کرنے والوں کا بغیر میرٹ کے انتخاب اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اخراج قرار دیا تھا۔
اعلان کے بعد متعدد میڈیا اداروں نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم کو سکواڈ منتخب کرتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا گیا اور وہ اس سیلیکشن سے خوش نہیں ہیں۔
تاہم تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے اور انہیں حقائق کے منافی‘ قرار دیتے ہوئے اس بات زور دیا کہ ٹیم کے کپتان سیلیکشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Wasim Khan: It has come to our notice that factually incorrect reports are circulating about Pakistan national squad environment. The squad for the upcoming international assignments has been announced and our captain Babar Azam is fully behind the direction that is being taken.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 8, 2021
پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں وسیم خان نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پاکستان کے قومی اسکواڈ کے بارے میں حقائق کے منافی رپورٹس گردش کررہی ہیں۔ آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ہمارے کپتان بابر اعظم ان ہدایات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پی سی بی کا بیان میں کہنا تھا کہ منگل کی دوپہر کچھ کھلاڑیوں کی بی سی بورڈ آف گورنر کے رکن اور سابق کپتان رمیز راجا سے اچھی اور مثبت ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سیریز اور آئندہ کھیلی جانے والی کرکٹ کے طریقہ کار پر اتفاق کیا۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر ہم ضبوطی سے اسکواڈ کے پیچھے کھڑے ہوں تاکہ انہیں آئندہ ماہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے سے قبل استحکام، پشت پناہی اور توجہ حاصل ہو۔