پاکستان نے بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کی خبر کو جعلی قرار دیدیا

پاکستان نے بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کی خبر کو جعلی قرار دیدیا

ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا پانچ نومبر کو میری ٹائم سیکیورٹی کا جہاز گشت پر تھا،پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرنے والی چند بھارتی کشتیوں کو بھارت واپس بھیجا گیا،ہدایات پر عمل نہ کرنے والی پدمنی کوپانامی کشتی تحویل میں لے کر عملے کو پولیس کے حوالے کیا۔

پی ایم ایس اے کسی ایسے واقعے سے لاعلم ہے جس میں کوئی ماہی گیر ہلاک یا زخمی ہوا، ایم ایس اے کو بھارتی کشتی جل پری یا اس کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔