لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر اداکار احد رضا میر سے علیحدگی کی خبروں کو افواہ اور بے بنیاد قرار دیدیا۔
سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ احد رضا میر نے اُنہیں شادی کے لیے ڈارمہ سیریل ’آنگن‘ کے سیٹ پر پرپوز کیا تھا۔ احد نے اپنے ماضی کے انٹرویوز میں میرے بارے میں بہت بات کی ہے لیکن اب صرف وہی احد کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی انٹرویو دیتی ہیں اور اُنہیں یہ فکر ہوتی ہے کہ اگر اُن سے احد کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ مسلسل اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتی چلی جائیں گی۔
شوہر کے ساتھ طلاق کی خبروں کو اداکارہ نے افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبریں بے بنیاد طور پر پھیلائی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ اُنہیں لگتا ہے کہ (دھوپ کی دیوار ) کی ایک سادہ سی کہانی ہے اور اُنہوں نے ایک بہترین ٹیم کے ساتھ کام کیا، لیکن اب اداکارہ اور اُن کے شوہر احد نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن دونوں کو تھوڑا سا بریک لینا چاہیئے کیونکہ دونوں ایک ساتھ بہت کثرت سے اداکاری کرتے رہے ہیں، تو اب اس وقت تک دونوں ساتھ کام نہیں کریں گے جب تک کوئی ایسی کہانی سامنے نہ آئے جس پر وہ دونوں ساتھ کام کرنے سے انکار نہ کرسکیں۔