عامر لیاقت نے اہلیہ کیساتھ رمضان شو کرنیکی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Published On 07 March,2022 10:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستانی میگزین کے اس پوسٹ کو شئیر کیا تھا جس میں یہ خبر تھی کہ عامر لیاقت اپنی اہلیہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے تاہم انہوں نے اس خبر کو مسترد کر دیا ہے۔

عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اہلیہ گھریلو خاتون ہے کوئی شو نہیں کریں گی۔ میری اہلیہ گھریلو خاتون ہیں اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی، البتہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر ضرور موجود ہوں گی مگر سکرین پر نہیں۔

عامر لیاقت نے اس حوالے سے اپنے فیس بُک پیج اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہ پوسٹ شئیر کی جس میں ان کی اہلیہ کی شوبز میں قدم رکھنے اور ان کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبر درج تھی۔

بعدازاں عامر لیاقت نے ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ میں ایک اینیمیڈ فلم کر رہا ہوں جسکی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل کی ہیں۔
 

Advertisement