شیخ رشید کا نواز شریف سے متعلق بیان 'جعلی' قرار

شیخ رشید کا نواز شریف سے متعلق بیان 'جعلی' قرار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وزیر داخلہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ سیاست میں نواز شریف سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، میرا اختلاف اصولی ہے، نواز شریف کی وطن واپسی پر میں نے معافی نامہ بھیجا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا، مجھے سیاست میں رہنا تھا ، مخالفت میں بولنا مجبوری ہے۔

شیخ رشید احمد نے اس ٹوئٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے  فیک  لکھا۔