موت سے متعلق جعلی خبریں پھیلنے پر اداکار فردین خان پریشان

موت سے متعلق جعلی خبریں پھیلنے پر اداکار فردین خان پریشان

فردین خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ دو بار ان کی جعلی موت کی خبریں وائرل ہوئیں جنہوں نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی کار ایکسیڈنٹ میں موت ہونے کی خبر میڈیا پر آئی اور وہ خبر ان کی نظروں سے گزری تو وہ بہت پریشان ہوگئے اور سوچا اگرمیری ماں کو اس خبر کے بارے میں پتہ چلا تو انہیں ہارٹ اٹیک ہوجائے گا اور وہ صدمے سے مرجائیں گی۔

واضح رہے کہ فردین خان کے علاوہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اداکارہ شویتا تیواری وغیرہ بھی موت کی جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فردین خان آخری بار 2010 میں فلم ’’دلہا مل گیا‘‘ میں نظر آئے تھے اور اب وہ تقریباً 12 سال بعد فلم ’’وسفوٹ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔