پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ان دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔