لاہور:(دنیا نیوز) ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے جعلی آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں، سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو اس ٹیکنالوجی کی پیدوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے، اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا، جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔