لاہور:(ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردری سے ملاقات سے انکار کی خبر جعلی نکلی۔
خیال رہے کہ روس اردو نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خبر جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا جبکہ روسی وزارت خارجہ نے ملاقات سے انکار کی وجہ بیان نہیں کی۔
اس حوالے سے پاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔
The Embassy of Russia in Pakistan does not confirm the authenticity of the attached report (https://t.co/zFPsFijumN).
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) July 30, 2022
Please check official accounts of the Russian Ministry of Foreign Affairs (@MID_RF and @mfa_russia) and the Embassy (@RusEmbPakistan) for verified information. pic.twitter.com/lg7SAQ3IlT
پاکستان میں روسی سفارتخانہ اس رپورٹ کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کرتا، برائے مہربانی درست معلومات کے لئے روسی وزارت خارجہ اور روسی سفارتخانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں۔