پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت سے متعلق پالیسی کی خبریں جعلی قرار

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت سے متعلق پالیسی کی خبریں جعلی قرار

ایک بیان میں محمد طاہر حسن نے کہا کہ ملک میں کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش کی اجازت کے حوالہ سے بعض ذرائع ابلاغ میں زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پربھارتی فلم کی نمائش سے متعلق میڈیا کے بعض حصوں بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائی جانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے طاہر حسن نے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔