کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کی جعلی خبروں سے پریشان

کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کی جعلی خبروں سے پریشان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اپنے مستقبل میں جلد سچ سامنے لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سپر سٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ ہو چکا لیکن ایسا کب ہو گا اور سٹائلش کھلاڑی کا نیا معاہدہ کس کلب سے ہو گا اس بارے میں متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اسی حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں جلد سچ سامنے لائیں گے، اپنے مستقبل سے متعلق گردش کرتی جعلی خبروں پر انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بہت غلط چیزیں چل رہی ہیں جسے وہ بہت نوٹ کر رہے ہیں۔