لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو جھوٹ اور جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے لکھا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 29, 2022
پنجاب پولیس کے مطابق ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد عوام اور والدین میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔