بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی خبریں جعلی قرار دیدیں

Published On 29 November,2022 11:35 pm

ممبئی: ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اداکار پربھاس کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ میں ایک نئے جوڑے پربھاس اور کریتی سینن کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، الگ تھلگ جگہوں پر آدی پورش کی شوٹنگ کے دوران دونوں بظاہر ایک دوسرے پر گر پڑے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پربھاس نے گھٹنوں کے بل گر کر فلم آدی پورش کے سیٹ پر کریتی کو پرپوز کیا، اداکارہ حیران ہوئی لیکن کہا ہاں! خاندان کے تمام افراد پرجوش ہیں۔

گزشتہ دنوں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ کریتی اور پربھاس کافی سنجیدہ ہیں جبکہ جلتی پر تیل کا کام ورون دھون نے اشارتاً کہا کہ بھیڑیا میں ان کی ساتھی اداکارہ کسی ایسے شخص کو ڈیٹ کررہی ہیں جو کہ فی الحال دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

تاہم اب اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی سینن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا اور اپنی سٹوری میں لکھا کہ نہ تو پیار ہے اور نہ ہی پی آر ہے، ہمار بھیڑیا (ورون دھون) کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگیا اور اس کی حس مزاح نے افواہوں کو جنم دیا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس سے پہلے کہ کچھ پورٹل کی جانب سے میری شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ افواہیں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔
 

Advertisement