شمیتا شیٹی نے عامر علی کیساتھ تعلقات کی خبریں جعلی قرار دیدیں

Published On 01 February,2023 03:20 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ شمیتا شیٹی نے اداکار عامر علی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شمیتا شیٹی نے عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں سنگل ہوں اور خوش ہوں، ہر شخص کے ہر عمل کی سکروٹنی کیوں کی جاتی ہے؟ ‘‘ ۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’’ تنگ نظر لوگوں کی سوچ سے بڑھ کر بھی امکانات موجود ہیں، وقت آگیا ہے ہم اپنے دماغ کھولیں اور ملک کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دیں‘‘۔

واضح رہے کہ شمیتا شیٹی اور عامر علی سمیتا بنگارگی اور آشیش چودھری کی سالگرہ کی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

Advertisement